Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شہادت حسین پر پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے جس میں سے دو سال کی سزا معطل کر دی گئی ہے۔ شہادت حسین کو تین لاکھ ٹکا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ کھلنا ڈیویجن اور ڈھاکہ ڈیویجن کے درمیان ڈومیسٹک میچ میں شہادت حسین نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی کی پٹائی کر دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق شہادت حسین نے ساتھی کھلاڑی عرفات سنی کو گیند چمکانے کا کہا تو ان کے انکار کرنے پر وہ غصے میں آ گئے اور وہ ان سے لڑ پڑے۔ فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 4 کی خلاف ورزی کی ہے۔
شہادت حسین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اچانک غصے میں ہوش کھو بیٹھا تھا لیکن جب میں نے عرفات سنی کو گیند چمکانے کا کہا تو انہوں نے مجھے بہت تلخ لہجے میں جواب دیا اور بدتمیزی کی تھی۔
شہادت حسین بنگلہ دیش کی جانب سے 38 ٹیسٹ، 51 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔