Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ثناء میر انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔ انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ثناء میر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گی، میں اس وقت کو اپنے مستقبل کے مقاصد اور اہداف کی منصوبہ بندی کو دوبارہ ترتیب دینے کے لئے استعمال کروں گی۔
انھوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کی خواتین کی ٹیم کے ساتھ رہیں گی اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئںٹی میچز دسمبر میں کھیلے جائیں گے۔