Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لئے مختلف کیٹگریز میں ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے تین کھلاڑی (شاداب خان، فہیم اشرف اور ایلکس ہیلز) پلاٹینم کیٹگری میں موجود ہیں جبکہ اس کیٹگری سے فرنچائز تین کھلاڑیوں کا انتخاب ہی کر سکتی ہے۔
اگر اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس کیٹگری سے کسی ایک کھلاڑی کو بھی ریلیز نہیں کیا تو وہ ڈرافٹ میں پلاٹینم کیٹگری سے کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کر سکے گی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے مداحوں سے رائے لینا شروع کر دی ہے۔
اس موقع پر ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو مشورہ دیا کہ وہ تینوں کھلاڑی کو ٹیم میں برقرار رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ایک بہترین اسپنر ہے، ایک بہترین آل راؤنڈر ہے اور ایک بہترین بیٹسمین ہے۔
علی خان ترین نے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پیشکش کر دی کہ اگر کسی کھلاڑی کا تبادلہ کرنا ہے تو بتائیں۔