پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی لیجنڈری بیٹسمین ہیں۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ڈویلیئرز اور کوہلی کے خلاف بولنگ کریں اور ان کی وکٹیں حاصل کریں۔
عثمان خان شنواری نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلیکشن نا ہونے پر کہا کہ میں نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اچھا پرفارم کیا تھا لیکن بدقسمتی سے مجھے ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جب بھی کم بیک ہوا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہوں۔ فاسٹ بولر نے اپنے پسندیدہ کھانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیاں آ گئی ہیں اور اب لوبیا ہی چلے گا۔
عثمان شنواری نے مزید کہا کہ میرا کوئی ڈائٹ پلان نہیں ہوتا جو مل جائے کھا لیتا ہوں، اگر ڈائٹ پلان پر عمل نا کروں تو پھر زیادہ وقت اسٹیڈیم میں گزارتا ہوں۔