Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں آسٹریلیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک بابر اعظم کا بہترین کھیل نہیں دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیشک بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 35 کی ہے لیکن وہ اس سے بہتر بیٹسمین ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 54 کی ہے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 90 کا ہے۔ رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ بابر اعظم بہت باصلاحیت بیٹسمین ہے اور میں انھیں اس مرتبہ کھیلتا دیکھنے کے لئے بیتاب ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھا لیکن بابر اعظم کے لئے میں بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ یاد رہے بابر اعظم نے آسٹریلیا اے کے خلاف پریکٹس میچ میں زبردست سنچری اسکور کی تھی۔