Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق امپائر سائمن ٹافل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس لوٹے گی۔ سائمن ٹافل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو خراب چیزوں سے محفوظ ہو۔
انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کرکٹ دنیا کے بیشتر حصوں تک پھیل جائے گی اور اگرچہ یہ پاکستان میں ایک تکلیف دہ تجربہ تھا، مجھے پوری امید ہے کہ ہم وہاں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کو بحال ہوتے دیکھیں گے۔
یاد رہے 2009 میں دہشتگردوں نے لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملہ کیا تھا اور سائمن ٹافل بھی اسی بس میں موجود تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مسلسل کوششوں اور انتھک محنت کے بعد ملک کے ویران میدان دوبارہ سے آباد ہو رہے ہیں۔