Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نکولس پوران کی زبردست اننگز کی بدولت ناردرن وارئیرز نے ٹی ٹین لیگ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں اوئن مورگن کی دہلی بلز نے پہلے کھیلتے ہوئے دس اوورز میں چھ وکٹوں پر 110 رنز اسکور کیے۔ اوئن مورگن نے 28 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں لینڈل سمنز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آندرے رسل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے جس کے بعد نکولس پوران نے زبردست اننگز کھیلی۔ انھوں نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔
ناردرن وارئیرز نے ہدف نو اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ناردون وارئیرز ٹی ٹین لیگ میں اب تک چار میچز کھیل کر دو کامیابیاں حاصل کی ہیں۔