Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے لیے دورہ آسٹریلیا پر ٹیسٹ سیریز ہمیشہ سخت آزمائش ثابت ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو کینگروز کا پلڑا بھاری ہے۔ دیگر گراؤنڈز سمیت پاکستان ٹیم برسبین میں بھی آج تک خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکی ہے۔
پاکستان ٹیم نے 1964 سے 2017 تک آسٹریلوی سرزمین پر 35 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے صرف چار میں کامیابی ملی اور 24 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 1995 میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر جیتا تھا۔
اس کے بعد پاکستان ٹیم کینگروز کے دیس میں لگاتار 12 ٹیسٹ میچز ہار چکا ہے۔ برسبین کی بات کی جائے تو قومی ٹیم نے یہاں پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔