Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی براڈکاسٹر آئی ایم جی کے درمیان پاکستان سپر لیگ 2019 کے تمام میچز کی پروڈکشن کا معاہدہ ہوا تاہم چند ہی میچز کے بعد بھارتی کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مزید میچز کی پڑوڈکشن سے انکار کر دیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس موقع پر سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور جلد بازی میں متبادل کمپنی سے معاہدہ کرنا پڑا۔ پی ایس ایل 2019 کامیابی سے ہوا اور بھارتی کمپنی کے عزائم خاک میں مل گئے۔
اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے دوران معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کے ازالے اور داد رسی کی درخواست دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے تاہم درخواست کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔