انگلش کرکٹر فلپ سالٹ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔ اپنے ایک انٹرویو میں فلپ سالٹ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کھیلیں اور اس کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ فلپ سالٹ نے کہا کہ پاکستانی کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا بہت مزہ آتا ہے اگر پی ایس ایل میں منتخب ہوا تو پاکستان ضرور جاؤں گا۔ انگلش کرکٹر پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔ فلپ سالٹ ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جو کہ پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالکان نے خریدی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قلندرز کو ٹی ٹین لیگ کا ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں، ایونٹ میں اگر پاکستانی پلیئرز ہوتے تو سفر آسان ہو سکتا تھا اور انھیں پاکستانی کھلاڑیوں کو کمی محسوس ہو رہی ہے۔