Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین آئندہ ماہ دسمبر میں 35 سال کے ہو جائیں گے۔ ٹم پین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہو سکتا ہے وہ آخری مرتبہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت مکمل فٹ ہوں، کرکٹ کو انجوائے کر کے کھیل رہا ہوں، جسمانی اور ذہنی لحاظ سے خود کو بہترین محسوس کر رہا ہوں۔
سابق کپتان اسٹیو اسمتھ پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی ختم ہو چکی ہے لیکن وہ ابھی کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں کر سکتے۔ اسٹیو اسمتھ پر ایک سال کھیلنے کی پابندی لگی تھی جبکہ دو سال کیلئے ان پر کپتانی نہ کرنے کی پابندی لگائی گئی تھی۔
آئندہ سال مارچ میں اسمتھ کپتانی کرنے کے اہل ہونگے۔ ٹم پین نے 14 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں سے 5 میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی، 6 میچوں میں شکست ہوئی اور 3 میچز ڈرا ہوئے۔