Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین نکولس پوران کو بال ٹمپرنگ کرنے پر آئی سی سی نے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے معطل کیا ہے۔ نکولس پوران کو افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بال ٹیمپرنگ تنازع کے باعث 2018 میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر بھی ایک، ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
نکولس پوران کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہر کرکٹ بورڈ کے اپنے قوانین ہوتے ہیں اور اس کے مطابق ہی فیصلے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نکولس پوران کو میں جانتا ہوں، ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے، وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ میں نے جو غلطی کی تھی اس کی سزا پوری کر لی ہے اور میں سمجھتا ہوں نکولس پوران بھی اپنی غلطی سے سبق سیکھ لیں گے۔