Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ناردرن ٹیم کے کوچ محمد وسیم نے سرفراز احمد کو کچھ عرصے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دے دیا۔ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بیٹنگ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے بہت دباؤ میں ہیں، میں سمجھتا ہوں انھیں دو، تین میچوں کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی آرام کرنا چاہیے، یہ فیصلہ ان کے لئے بہتر ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں بھی سرفراز احمد کو ڈراپ کرتا لیکن میرا طریقہ ضرور مختلف ہوتا۔ سابق ٹیسٹ بیٹسمین کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے گزشتہ ایک سال میں اپنی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے لیکن اگر سرفراز احمد کو ٹیم میں واپسی کرنی ہے تو انھیں بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔