آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے نمبرون بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنا دنیا کے کسی بھی بولر کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں اور اب یہی چیلنج پاکستان کے بولرز کو بھی درپیش ہو گا مگر ہیڈکوچ مصباح الحق نے ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنے کا پلان بنا لیا ہے۔
برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ ایک ورلڈکلاس بیٹسمین ہیں لیکن ہر بیٹسمین کی کوئی کمزوری ہوتی ہے، اگر ہمارے بولرز نے پلان کے تحت مستقبل مزاجی کے ساتھ ان پر اٹیک کیا تو اسٹیو اسمتھ کو قابو کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آف اسٹمپ سے باہر باؤنسرز کروا کر اسمتھ کو آوٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ اسمتھ اچھی فارم میں ہے لیکن ہمارے بولرز بھی اچھی بولنگ کر رہے ہیں، اسمتھ اور پاکستانی بولرز کے درمیان اچھا مقابلہ ہو گا۔