Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹین لیگ کا آغاز قلندرز کی ٹیم نے زبردست انداز میں کیا تھا۔ قلندرز کی ٹیم کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن واریئرز کے خلاف 66 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن گزشتہ دو میچوں میں قلندرز کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گروپ کے آخری میچ میں مراٹھا عرابینز نے قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز سپر لیگ مرحلے میں قلندرز اور دکن گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی قلندرز کی ٹیم کو شکست کا کرنا پڑا۔
دکن گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے بیٹسمین محمد شہزاد کے برق رفتار 57 رنز کی بدولت 128 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز ہی بنا سکی۔