Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 میں عمر اکمل نے پہلی سنچری اسکور کر لی اور اپنی ٹیم سینٹرل پنجاب کو سندھ کے خلاف مشکل سے نکال دیا۔ کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ محدود اوورز کے ساتھ ساتھ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی محنت کر رہے ہیں اور جو بھی کرکٹ مل رہی ہے اسے انجوائے کر کے کھیل رہے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں ناکامی پر عمر اکمل نے مایوسی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ سیریز سے پہلے سخت محنت کی تھی مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ قریب ہے اگر موقع ملا تو اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان ٹیم میں پسند اور نا پسند کی بنیاد پر سلیکشن کا سوال ہوا تو عمر اکمل نے کوئی جواب نہیں دیا۔