Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹین لیگ میں ڈیرن سیمی کی ٹیم ناردرن وارئیرز کو ایک اور شکست ہو گئی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے دس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز اسکور کیے۔ روبی فری لنک نے 12 گیندوں پر 36 رنز اسکور کیے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
آندرے فلیچر نے 22 اور رائلی روسو نے 21 رنز بنائے۔ جواب میں ناردرن وارئیرز کے دونوں اوپنرز 34 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ آندرے رسل نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
بنگلہ ٹائیگرز کے ڈیوڈ ویزے نے دو اوورز میں صرف 14 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔