Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بلوچستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ارشد خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ارشد خان کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا۔
ارشد خان نے آٹھویں راؤنڈ کے میچ میں امپائرز کے قریب جا کر نامناسب زبان کا استعمال کیا جس پر آن فیلڈ امپائرز فاروق علی خان اور ثاقب خان نے ارشد خان کو چارج کیا۔
غلطی ثابت ہونے پر ارشد خان کو میچ ریفری کامران چوہدری نے ایک میچ کے لیے معطلی کی سزا سنائی۔ ارشد خان کی جانب سے اعتراض کرنے پر منگل کے روز سماعت ہوئی جس کے بعد میچ ریفری نے ارشد خان پر عائد سزا برقرار رکھی۔
ارشد خان قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ بلوچستان اور ناردرن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ کا میچ 25 نومبر سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گا۔