Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ACC Emerging Asia Cup 2019

پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ بنگلہ دیش کے شہر میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ایمرجنگ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 267 رنز بنائے۔ عمیر بن یوسف نے 66 رنز اسکور کیے۔ سیف بدر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت نے آغاز تو اچھا کیا مگر اختتامی اوورز میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی ٹیم سے فتح چھین لی۔ بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 264 رنز بنا پائی۔ محمد حسنین اور سیف بدر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد بٹ آخری اوور میں آٹھ رنز بچا کر میچ کے ہیرو رہے۔ سیف بدر آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔