Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے قومی ٹیم میں واپسی کی ٹھان لی ہے۔ سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا میرا ہدف ہے جس کے لئے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔
سہیل تنویر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختصر فارمیٹ کے ایونٹس میں مسلسل پرفارم کر رہا ہوں اور مکمل فٹ بھی ہوں اس اعتبار سے میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونے کا مستحق ہوں۔
ہیل تنویر کہتے ہیں کہ اگر ٹیم میں واپسی ہوتی ہے تو کوشش کروں گا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل حصہ بنوں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح کی میری فٹنس ہے میں سمجھتا ہوں کہ اگلے تین سال مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔
سہیل تنویر نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی صرف نوجوان کرکٹرز کا کھیل نہیں ہے، کسی بھی ٹیم میں تجربہ کار باؤلر کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں میچ کی صورتحال کے مطابق مختلف انداز میں بولنگ کرنی ہوتی ہے۔