Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔ شرجیل خان کی پابندی اگست کے مہینے میں ختم ہوئی تھی جس کے بعد ری ہیب پروگرام میں پی سی بی اینٹی کرپشن کے سیکیورٹی یونٹ نے شرجیل خان کو پاس کر دیا تھا اور انھیں کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔
شرجیل خان نے کلب کرکٹ کے پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری اسکور کر دی۔ کراچی میں کھیلے گئے کلب کے میچ میں شرجیل خان نے 49 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 271 رنز اسکور کیے۔ جواب میں حریف ٹیم 119 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شرجیل خان کو گولڈ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ شرجیل خان اپنی فٹنس پر بھی خوب محنت کر رہے ہیں۔ جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کے پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں ایکشن میں نظر آنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔