Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملر بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں ہوبارٹ ہریکینز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ ملر پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔ 294 ٹی ٹوئنٹی میچوں کا تجربہ رکھنے والے ڈیوڈ ملر اس وقت مزانسی سپر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
ہوبارٹ ہریکینز کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد کرکٹ تسمانیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک کمنز کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ملر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین بیٹسمین ہیں، ٹیم میں ان کی شمولیت سے ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار بیٹسمین کی کمی تھی اور میں سمجھتا ہوں ڈیوڈ ملر کے آنے سے وہ کمی پوری ہو گئی ہے۔ یاد رہے ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم ابھی تک بگ بیش لیگ کی ٹرافی اپنے نام نہیں کر سکی ہے۔
ہوبارٹ ہریکینز کو بگ بیش لیگ کے گزشتہ سیزن میں سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔