Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان لستھ ملنگا نے ایک اور یوٹرن لے لیا۔ لستھ ملنگا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد وہ مختصر فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن اب انھوں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے۔
لستھ ملنگا کا کہنا ہے کہ میں دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتا ہوں، مختصر فارمیٹ کے لیے مکمل فٹ ہوں اور ورلڈکپ کے بعد بھی سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کر سکتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مزید دو سال بطور کھلاڑی یا کپتان ٹیم میں کھیل سکتا ہوں۔
لستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے دنیا کے واحد بولر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ سری لنکن ٹیم میں باصلاحیت فاسٹ باؤلرز کی بہت کمی ہے اور اگر میں مزید کھیلتا ہوں تو انھیں بھی بہتر انداز میں سکھا سکتا ہوں۔