Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے 16 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیپ مل گئی۔ برسبین ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کو ڈیبیو کیپ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے دی اور اس موقع پر ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
یاد رہے آسٹریلیا اے کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا کہ لیکن نسیم شاہ کے خاندانی افراد نے انھیں آسٹریلیا میں ہی قیام کرنے کا کہا تھا اور وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر شین وارن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ نسیم شاہ کو باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دورے کے دوران اپنی ماں کو کھو دینا لیکن نیشنل ڈیوٹی کے لیے یہیں رکنے کا فیصلہ ناقابل یقین ہے اور وہ یہ کام 16 سال کی عمر میں کر رہے ہیں۔ شین وارن نے خواہش ظاہر کی کہ نسیم شاہ اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔