Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز برسبین میں ہو چکا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور حیران کن طور پر فاسٹ بولر محمد عباس کو پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سال محمد عباس نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مارک وا نے محمد عباس کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پلئینگ الیون میں محمد عباس کو نہ دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہو رہی ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں اور قابل اعتماد باؤلر ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی محمد عباس کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا۔