آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان شروع ہونے والے برسین ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان اظہر علی اور شان مسعود نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے اوپننگ پارٹنرشپ میں 75 رنز جوڑے۔ پہلے دن کے دوسرے سیشن میں شان مسعود کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔
مشکل حالات میں بھی اسد شفیق ڈٹے رہے، محمد رضوان اور یاسر شاہ نے بھی ان کا خوب ساتھ نبھایا۔ محمد رضوان 37 اور یاسر شاہ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اسد شفیق 76 رنز بنا کر پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے نمایاں بیٹسمین رہے۔ یاد رہے اسد شفیق نے پریکٹس میچز میں آسٹریلیا اے کے خلاف 119 اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 101 رنز اسکور کیے تھے۔