Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تھرڈ امپائر کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو آؤٹ قرار دینے کے متنازع فیصلے پر سابق کرکٹرز نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
محمد رضوان 37 رنز بنا پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تو فیلڈ امپائر نے تھرڈ امپائر مائیکل گوف سے نو بال چیک کرنے کا بولا۔ ری پلے دیکھنے کے بعد کمنٹیٹرز کو یقین تھا کہ رضوان کو واپس بلا لیا جائے گا۔
ایلن بارڈر نے کمینٹری کے دوران کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ مجھے لائن کے پیچھے کمنز کے پاؤں کا کچھ حصہ مل جائے لیکن مجھے ایسا نظر نہیں آ رہا۔ جیسن گلیپسی اور رکی پونٹنگ نے بھی ایلن بارڈر کی بات سے اتفاق کیا لیکن مائیکل گوف نے بار بار ری پلے دیکھنے کے بعد محمد رضوان کو آؤٹ قرار دے کر سب کو دنگ کر دیا۔
آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے ٹویٹر پر سابق فاسٹ بولر بریٹ لی دو تصاویر شیئر کیں جس میں وہ دکھا رہے ہیں کہ جس گیند پر رضوان آؤٹ ہوئے وہ نو بال ہی تھی۔ ایڈیم گلکرسٹ نے لکھا کہ بریٹ لی بھی ایک فاسٹ بولر ہیں لیکن ان کے خیال میں پیٹ کمنز کے پاؤں کا تھوڑا سا حصہ بھی لائن سے پیچھے نہیں تھا۔