Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر اظہر الیون 240 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اظہر علی اور شان مسعود نے قومی ٹیم کو 75 رنز کا آغاز فراہم کیا تو امید کی جا رہی تھی مڈل آرڈر بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرے گا لیکن حارث سہیل، بابر اعظم اور افتخار احمد کی مایوس کن کارکردگی نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
شان مسعود کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث سہیل ایک رن پر پویلین روانہ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے بابر اعظم بھی غیرذمہ دارانہ شارٹ کھیل کر ایک رن پر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے۔
افتخار احمد میدان میں اترے تو وہ صرف ایک چوکا مارنے میں کامیاب ہوئے اور 7 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز کل کرے گی۔