Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی شائقین تیار ہو جائیں! اگلے سال پاکستان اپنی سرزمین پر کئی سیریز کھیل سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے آسٹریلیا سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے بعد ایم سی سی کی ٹیم فروری میں پاکستان آ سکتی ہے اور کوشش ہے کہ اس ٹیم کے ساتھ کمار سنگاکارا بھی پاکستان کا دورہ کریں۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان کے چار شہروں میں ہو گی جس سے دیگر ٹیموں کو قائل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ وسیم خان نے کہا کہ مارچ کے آخر میں ساؤتھ افریقہ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے باقاعدہ طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے بھی اگلے سال دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے جنہیں مدعو کر لیا گیا ہے۔