Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ میچ سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کولکتہ میں میچ کو لے کر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اس سے پہلے ایسا جوش خروش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 میں پاکستان کے خلاف میچ میں پایا گیا تھا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ اس میچ میں بڑی بڑی شخصیات آئیں تھیں اور اسٹیڈیم بھی بھرا ہوا تھا۔ ویرات کوہلی کو امید ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھی اسی طریقے کا ماحول ہو گا کیونکہ بیٹسمین اور باؤلر جو بھی ہو اس کے لیے جب 80 ہزار لوگ شور مچائیں گے تو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔