Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بھونیشور کمار کی دونوں ٹیموں میں واپسی ہوئی ہے جبکہ روہت شرما بھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے جنھیں آرام دینے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ کھیلنے والے ویرات کوہلی بھی واپس آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں یزوندر چہال کے ساتھ کلدیپ یادیو کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ کرونل پانڈیا کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے خلیل احمد بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، ان کی جگہ بھونیشور کمار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
شیوم دوبے کو پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آؤٹ آف فارم شیکھر دھون پر بھی سلیکٹرز نے اعتماد برقرار رکھا ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 6 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔