Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ قومی ٹیم کے لئے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے ایک مشکل امتحان رہا ہے لیکن سابق کپتان معین خان سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس مرتبہ آسٹریلیا میں تاریخ رقم کر سکتی ہے۔
معین خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جیتنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، اگر کھلاڑی 100 فیصد پرفارمنس کا مظاہرہ کریں تو بھارت کی طرح پاکستان بھی سیریز جیت سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ سوچ کر خود پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے کے آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے بلکہ اپنی پرفارمنس پر دھیان دیں۔ معین خان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم میں محمد عامر اور وہاب ریاض کا ہونا ضروری تھا لیکن اب نوجوان بولرز پر انحصار کرنا ہو گا اور امید ہے آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں یہ بولرز بھی اچھا پرفارم کریں گے۔