Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بابر اعظم قومی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں وہ مسلسل تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے آ رہے ہیں لیکن بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں اوپر کے نمبرز پر مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے جہاں وہ ناکام ہوئے۔
بابر اعظم کے نمبر پانچ پر کھیلنے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ ڈین جونز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم جیسے بیٹسمین کو نمبر پانچ پر کھیلتا دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا ہے، انہیں نمبر چار پر کھلانا چاہیے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کا بہترین بیٹنگ ریکارڈ نمبر چھ پر کھیلتے ہوئے ہے۔
بابر اعظم نے نمبر چھ پر آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 44.90 کی اوسط سے 494 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی چار نصف سنچریاں شامل ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں واحد سنچری بھی اسی نمبر پر کھیلتے ہوئے اسکور کی تھی۔
بابر اعظم نے نمبر تین پر آٹھ میچوں میں 25.92 کی اوسط سے 337 رنز بنائے ہیں جبکہ نمبر چار پر دو ٹیسٹ میچوں میں 99 اور نمبر پانچ پر سات ٹیسٹ میچوں میں 274 رنز اسکور کیے ہیں۔