پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔ اس عہدے کے لیے کوچنگ کا بھرپور تجربہ رکھنے والے مشتاق احمد نے بھی درخواست جمع کروائی تھی اور اب سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے بھی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کیلئے تمام شقوں پر پورا اترتا ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کر کے نوجوان باؤلرز کو سکھانے کی خواہش رکھتا ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتہار کے مطابق اس عہدے کے لیے لیول تھری کوچنگ سرٹیفکیٹ اور ہر طرح کی کرکٹ میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔