Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین کرس لِن ٹی ٹین لیگ میں مراٹھا عرابینز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور حریف ٹیموں کے باؤلرز کیلئے سب سے مشکل بیٹسمین ثابت ہو رہے ہیں۔ ٹی ٹین لیگ کے گزشتہ تین میچوں میں کرس لِن نے تباہ کن بلے بازی کا مظاہرہ کر کے مسلسل تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
ٹیم ابو ظہبی کے خلاف کرس لِن نے 30 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور یہ ٹی ٹین لیگ میں کسی بھی کھلاڑی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کرناٹکا ٹسکرز کے خلاف 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ دہلی بلز کے خلاف پھر کرس لِن نے 33 گیندوں پر 89 رنز اسکور کیے۔
انہوں نے گزشتہ تین میچوں میں صرف 94 گیندوں پر 256 کے اسٹرائیک ریٹ سے 241 رنز اسکور کیے ہیں اور اعداد و شمار کے مطابق کرس لین نے گزشتہ تین میچوں میں ہر 2.47 گیند کے بعد باؤنڈری لگائی ہے۔ کرس لِن پانچ میچوں میں 265 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔