Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں آج آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور جو برنز میدان میں اترے تو پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔
دوسرے روز پوسٹ لنچ سیشن کا آغاز ہوا تو 27ویں اوور کی آخری گیند پر نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا۔ فیلڈ امپائر نے نو بال چیک کرنے کے لیے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا تو ری پلے میں دیکھا گیا کہ نسیم شاہ کا پاؤں لائن کراس کر چکا تھا اور یہ گیند نو بال قرار پائی۔
نسیم شاہ نے دوسرے روز 16 اوورز کیے جس میں ان کے خلاف 65 رنز بنے اور ان کے حصے میں ایک بھی وکٹ نہیں آئی۔