Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی بیٹسمین پاکستانی باؤلرز پر حاوی رہے۔ پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ جو برنز کی صورت میں 222 رنز پر گری لیکن ڈیوڈ وارنر نے پیش قدمی جاری رکھی۔
انھوں نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک ناقابل شکست رہتے ہوئے 151 رنز اسکور کر لیے تھے۔ یہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کی 22ویں سنچری ہے۔ اپنی اس اننگز کے دوران آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین کافی خوش قسمت بھی ثابت ہوئے۔
ڈیوڈ وارنر اننگز کے 27ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے لیکن وہ گیند نو بال قرار پائی۔ انھوں نے عمران خان کی ایک گیند کو چھوڑا جو وکٹوں کو چھو کر گزر گئی لیکن بیلز ٹَس سے مَس سے نہیں ہوئیں۔