Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ آج آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر اور جو برنز پر مشتمل میزبان ٹیم کی اوپننگ جوڑی پاکستانی باؤلرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستانی باؤلرز آسٹریلیا کو سرپرائز کریں گے لیکن سب کچھ توقعات کے برعکس ہوا۔
ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 222 رنز جوڑے۔ جو برنز 97 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تو لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اپنا باؤلنگ اینگل تبدیل کیا۔ یاسر شاہ کی جانب سے اینگل تبدیل کرنا ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوا اور جو برنز 97 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔
اس کے بعد آسٹریلیا کی کوئی وکٹ نہیں گری اور دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنا کر 72 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔