Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیف ایگزیکٹو وسیم خان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وسیم خان آسٹریلیا اے اور آسٹریلیا کی سینیئر ٹیم کو دورہ پاکستان کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیون رابرٹس نے حوصلہ افزا بیان دیا ہے۔
کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی خواہش رکھتے ہیں اور ہمیں حوصلہ ملا ہے کہ سری لنکن ٹیم اگلے ماہ پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر راضی ہو گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم کسی فیصلے میں جلدی نہیں کریں گے، ماہرین سے مشورہ کریں گے اور تبادلہ خیال کریں گے، ہماری سوچ میں سب سے اہم بات ہمارے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت ہے۔
کیون رابرٹس نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے معاملات صحیح سمت کی طرف جا رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ اور آسٹریلیا کے پاکستان کے ساتھ اہم تعلقات کی خاطر وہاں دوبارہ جا کر کرکٹ کھیلیں گے۔