Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ غیرملکی دورے پر اگر آسٹریلیا کی ٹیم سے اسٹیو اسمتھ کو نکال دیا جائے تو کینگروز کا بھی وہی حال ہو گا جو بنگلہ دیش کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوا ہے۔ انھوں نے یہ بات تمیم اقبال اور شکیب الحسن کا حوالہ دیتے ہوئے کی جو بنگلہ دیشی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کولکتہ ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے جس میں شادمان اسلام کے 29، لٹن داس کے 24 اور نعیم حسن کے 19 رنز شامل تھے۔ بھارت کی طرف سے ایشانت شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔