Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سبحان احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گزشتہ 25 برس سے سبحان احمد پی سی بی سے منسلک تھے۔ انھوں نے اعدادوشمار کے ماہر کے طور پر پی سی بی کے کراچی آفس سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔
سبحان احمد 1996 میں لاہور ہیڈکوارٹر منتقل ہوئے اور انٹرنیشنل آپریشنز میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے لگے۔ اس کے بعد وہ جنرل مینجر، سینیئر جنرل مینجر، ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے عبوری ڈائریکٹر بھی رہے۔
سبحان احمد کو 2010 میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے سی او او کے عہدے پر تعینات کیا اور وہ نو سال تک اس بطور سی او او اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ ان کا سفر بہت شاندار رہا اور انٹرنیشنل فورمز پر پی سی بی کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔