Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی کمینٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔ مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹیسٹ میچز میں بھی "ڈیوک" کی گیندوں کا استعمال ہونا چاہیے۔
یاد رہے "ڈیوک" گیندوں کا استعمال صرف انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں کیا جاتا ہے جبکہ باقی تمام ممالک میں "کوکابورا" کی گیند کا استعمال کیا جاتا ہے۔ "ڈیوک" گیند کی سلائی زیادہ واضح ہوتی ہے جبکہ یہ گیند "کوکابورا" کے مقابلے میں زیادہ سوئنگ ہوتی ہے۔
اگر "کوکابورا" گیند کی بات کی جائے تو اس کی سلائی "ڈیوک" کے مقابلے میں کم واضح ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ "کوکابورا" کی گیند سے اسپن بولرز کو جلدی مدد ملنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ "ڈیوک" کی گیند کو گرِپ کرنے میں اسپنرز کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔