Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل پریکٹس میچوں میں ناکام ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پرفارم نہیں کر سکے۔ حارث سہیل نے پہلی اننگز میں 15 گیندوں کا سامنا کر کے ایک رن بنایا اور مچل اسٹارک کا شکار ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں وہ 8 رنز اسکور کر کے دوبارہ مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تجویز دی ہے کہ حارث سہیل کو نمبر تین کے بجائے نیچے کے نمبرز پر بیٹنگ کرانی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ حارث سہیل جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، انہیں نمبر 6 پر کھلانا چاہیے جہاں وہ پاکستان کی اننگز کو تیز کھیل کر اچھے انداز میں فِنش کر سکتے ہیں۔
شعیب اختر سمجھتے ہیں کہ جس طرح ایڈم گلگرسٹ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں لوئر آرڈر میں کھیل کر اننگز کا بہتر اختتام کرتے تھے، حارث سہیل پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں وہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔