Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید قومی ٹیم میں نوجوان فاسٹ بولرز کی شمولیت سے ناخوش ہیں۔ عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی فاسٹ بولر بہت زیادہ باصلاحیت ہے تو پہلے اسے انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے تیار کرنا چاہیے، اس کی فٹنس بہتر بنا کر اے ٹیم میں کھلانا چاہیے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حسنین کے ساتھ سلیکٹرز نے جلد بازی کی، انہوں نے پی ایس ایل میں تین، چار تیز گیندیں کیں اور انہیں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی نوجوان بولر ہیں جبکہ نسیم شاہ کو بھی کم عمری میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم میں ایک نوجوان بولر تو ٹھیک ہے لیکن سارے ایک ساتھ کھلانا درست نہیں۔ انہوں نے محمد عباس کی جگہ عمران خان سینیئر کو کھلانے کے فیصلے کی بھی مخالفت کی۔