Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل رہی ہے۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کا آغاز ہی بھارتی بولرز نے ریکارڈ کے ساتھ کیا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اننگز کی ابتداء میں ہی مہمان ٹیم کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔
بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جس کے بعد کھلاڑیوں کا پویلین آنے جانے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور پوری ٹیم 106 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بھارتی بولرز نے پہلے سیشن میں بنگلہ دیش کے چھ کھلاڑی آؤٹ کر دیے تھے۔
گزشتہ 13 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم نے کسی بھی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلے سیشن میں حریف ٹیم کے چھ کھلاڑی آؤٹ کیے ہوں۔ ایشانت شرما میزبان ٹیم کے سب سے کامیاب بولر رہے۔
انہوں نے 12 اوورز میں 22 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور ایک اننگز میں زیادہ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے بھارتی بولر بن گئے۔ ایشانت شرما 10 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔