Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر اپنی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد سے لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عمران نذیر پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلیں گے۔
لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا سے عمران نذیر کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اوپننگ بیٹسمین قلندرز کی طرف سے کھیلیں گے یا نہیں اس کا ڈرافٹ کے بعد پتا چلے گا۔
عمران نذیر کو پی ایس ایل فائیو کی گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ثمین رانا کا کہنا ہے کہ گولڈ کیٹگری میں ہمارے پاس حارث رؤف اور سہیل اختر موجود ہیں جو کہ برقرار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نذیر ٹی ٹین لیگ کھیل رہے ہوتے تو ان کے لئے یہ فائدہ مند ثابت ہوتا کیونکہ اگر وہ پرفارم کرتے تو کوئی بھی ٹیم انہیں آسانی سے منتخب کر لیتی۔ ثمین رانا نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے عمران نذیر لاہور کی نمائندگی کریں مگر کھلاڑی منتخب کرنا میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہے۔