Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

خیبرپختونخوا نے تین روزہ میچ میں ناردرن کو دو وکٹوں سے شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ خیبرپختونخوا نے 195 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد محسن کی شاندار بیٹنگ اور آصف آفریدی کی عمدہ باؤلنگ نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کھیل کے آخری روز ناردرن نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اسپنر آصف آفریدی کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے آصف آفریدی نے میچ میں نو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بیس رنز کی برتری سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دوسری جانب سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلا گیا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ میچ ڈرا ہونے کے باوجود سدرن پنجاب کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل 26 سے 29 نومبر تک اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔