Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران نو بال تنازعات سامنے آئے ہیں۔ پہلی اننگز میں محمد رضوان کو جس گیند پر آؤٹ قرار دیا گیا وہ واضح طور پر نو بال تھی لیکن تھرڈ امپائر نے اس کے برعکس فیصلہ کیا اور کمنٹیٹرز سمیت سب نے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
اس کے بعد ڈیوڈ وارنر جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ نو بال قرار دی گئی۔ براڈکاسٹرز کی جانب سے 21 نو بالز ایسی بھی دکھائی گئیں جو نو بال قرار ہی نہیں دی گئیں۔ سابق کرکٹرز کے بعد سرفراز احمد بھی اس معاملے پر بول پڑے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ وہ قائد اعظم ٹرافی کی وجہ سے میچ تو نہیں دیکھ سکے تاہم یہ ضرور کہوں گا کہ ایک نو بال میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نو بال میچ کا حصہ ہے، جس طرح ہم کسی بڑے پلیئر کا کیچ چھوڑ کر اسے موقع دیتے ہیں اسی طرح نو بال بھی ایک موقع دینے کے ہی مترادف ہے۔