پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے حال میں اختتام پذیر ہونے والے ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ سے دو کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کی ایمرجنگ ٹیم سے جو دو نام ابھر کر سامنے آئے ہیں ان میں سعود شکیل اور عماد بٹ شامل ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے سعود شکیل کے بارے میں کہا کہ وہ مستقبل میں بہت اچھے کھلاڑی بن جائیں گے۔ عماد بٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ عماد بٹ وہ آل راؤنڈر ہے جس کی پاکستان کو تلاش ہے۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ اختتامی اوورز میں پاکستان کو عماد بٹ جیسے ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کی ضرورت ہے، وہ باؤلنگ بھی اچھی کر لیتے ہیں اور اچھے فیلڈر بھی ہیں۔ یاد رہے پاکستان نے سعود شکیل کی قیادت میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔