Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے 16 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔ اس دوران ان کی باؤلنگ رفتار اور کم عمری کا خوب چرچا ہوا۔ پاکستان کے ایک مقامی انگریزی اخبار نے 2016 میں ایک خبر شائع کی تھی جس میں نسیم شاہ کی عمر 16 برس ہی لکھی گئی تھی۔
اس خبر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے نسیم شاہ کی عمر پر بہت بحث کی اور بھارت میں بھی ان کو عمر کو لے کر خوب شور مچا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے نسیم شاہ کی عمر پر ردعمل دیا ہے۔
آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کا چہرہ دیکھیں اور ان کی داڑھی بھی نہیں نکلی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نسیم شاہ 16 برس کے ہی ہیں اور وہ کھیل رہے ہیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس معاملے پر بھارت کیا سوچ رہا ہے۔